آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

آپریشن ردالفساد کے دوران بلوچستان لبریشن آرمی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کے دوران ایف سی بلوچستان کے انفارمیشن بیسڈ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں بلوچستان لبریشن آرمی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے ۔

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مارگیٹ اور سنگن کے علاقوں میں ہونے والے اس آپریشن میں مارے جانے والے یہ دہشت گرد مسلح افواج پر حملوں, ٹارگٹ کلنگ, اغواءبرائے تاوان, کوئٹہ میں بارودی سرنگیں بچھانے سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

آپریشن ردالفساد کے دوران فاٹا میں سکیورٹی فورسز نے انفارمیشن بیسڈآپریشن کے دوران جنوبی وزیرستان کے گاﺅں نازکان خیل, رضائن اور ناظر خیل, لوئر دیر کے گاﺅں خاص کائی, سری گال اور ڈیرہ آدم خیل کے مختلف علاقوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکیا گیا۔ پکڑے گئے اسلحہ میں ایس ایم جیز ، سکیلاگن، میزائل، 12بور رائفلز ،  گرنیڈز، مواصلاتی آلات، 82ایم ایم مارٹر، 12.7ایم ایم گولیاں، راکٹ اور  ڈیٹونیٹرز شامل ہیں ۔

مصنف کے بارے میں