لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے آدھی رات کو خوف کے مارے عوام سے خطاب کیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ وزیراعظم کو خوف ہے کہ وہ 'پی ٹی آئی ایم ایف' بجٹ پاس کروانے میں ناکام ہو جائیں گے اور ان کی حکومت گر جائے گی۔
PM’s panicked midnight address to the nation. Fearing he’ll be unable to pass PTIMF budget & his government will fall. Coercion will not work. No one with a conscious could vote to increase taxes, inflation & unemployment. This budget is economic suicide we can NOT let it pass.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) June 11, 2019
بلاول نے کہا کہ جبر اور دباؤ کارگر نہیں ہو گا اور کوئی بھی باشعور شخص ٹیکسوں میں اضافے، مہنگائی اور بے روزگاری کو ووٹ نہیں دے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ معاشی خودکشی ہے اور ہم اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔