کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 57 افراد جاں بحق

کورونا کی تباہ کاریاں جاری، مزید 57 افراد جاں بحق
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز کورونا کے پہلے کے مقابلے میں کم ٹیسٹ کیے گئے ۔ مثبت کیسز کی شرح 3.34 فیصد رہی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے جاری ہونے والے کورونا کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیے گئے  جن میں 1194 کیس مثبت رہے۔ کورونا کیسز کی مثبت آنے کی  شرح 3.34 فیصدرہی۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9لاکھ 39 ہزار 931 تک پہنچ گئی  ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے مزید 57افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔جس کے بعد ملک بھرمیں کورونا سے اموات کی تعداد  21ہزار 633ہوگئی۔