کامیابیاں کون لوگ سمیٹتے ہیں؟، زیبا بختیار نے رازکی بات بتادی

کامیابیاں کون لوگ سمیٹتے ہیں؟، زیبا بختیار نے رازکی بات بتادی

لاہور:پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زیبا بختیار کاکہنا ہے کہ ہر انسان کو زندگی گزارنے کیلئے بنیادی مقصد کا تعین کر لینا چاہیے کیونکہ اپنے مقصد کا تعین کر لینے والے زندگی میں ہمیشہ کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ان  کاکہنا تھا کہ  پاکستان میں 80 فیصد لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی زندگی کے حوالے سے کبھی منصوبہ بندی ہی نہیں کی اور نہ ہی انہوں نے کوئی منزل طے کی ہوتی ہے جس معمول سے زندگی بسر ہو رہی ہوتی ہے وہ بھی اسی طرح اپنی زندگی کا سارا حصہ گزار دیتے ہیں۔


ان کا کہنا تھا جو لوگ شروع سے ہی اپنے مقصد کا تعین کر لیتے ہیں وہ ہمیشہ زندگی میں کامیابیاں سمیٹتے ہیں۔انہوں نے کہا  جس طرح کسی عمارت کو بنانے کے لئے پہلے نقشہ اور منصوبہ بندی کے ساتھ لاگت کا تخمینہ لگایا جاتا ہے اسی طرح انسانی زندگی بھی ہے کہ جب لوگ کسی کام کا پختہ عزم کر لیں اور اس کے لئے بھرپور جدوجہد کریں تو ہمیشہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں