Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس سے تجاوز کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بدستور جاری ہے، اور آج ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 25 ہزار پوائنٹس کی سطح سے اوپر چلا گیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے دن مارکیٹ کے آغاز سے ہی زبردست تیزی دیکھی گئی، اور انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ہنڈرڈ انڈیکس 1,25,490 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

 خیال ر ہے کہ گزشتہ کاروباری دن انڈیکس 2,328 پوائنٹس کے نمایاں اضافے کے ساتھ 1,24,352 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: