کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے ساتھ ہوا، اور ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ 1700 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 38 ہزار 133 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر آ گیا۔
گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام بھی مثبت ہوا تھا، جہاں انڈیکس 440 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 36 ہزار 379 پر بند ہوا تھا۔ تاہم آج کے کاروبار میں سرمایہ کاروں کا بھرپور اعتماد دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ نے نئی بلندی کو چھو لیا۔
دوسری جانب، کرنسی مارکیٹ میں بھی معمولی تبدیلی دیکھی گئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 6 پیسے کم ہو کر 284.96 روپے سے گھٹ کر 284.90 روپے پر آ گئی ہے۔