Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 37 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا

کراچی : پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے ہنڈرڈ انڈیکس کو ایک لاکھ 37 ہزار 684 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے کو ملی، اور انڈیکس میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر 2202 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 36 ہزار 502 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تاہم، آج کے کاروباری آغاز میں مارکیٹ نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

ٹیگز: