Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ کی نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج نے کاروباری ہفتے کے آغاز پر نئی تاریخ رقم کر دی۔ مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، اور 100 انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا۔

پیر کے روز کاروبار کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد واضح نظر آیا، جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران 100 انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی انڈیکس 1 لاکھ 55 ہزار 258 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر بھی مارکیٹ میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں انڈیکس 1611 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: