کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 1,900 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 124,040 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سٹاک مارکیٹ میں 383 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا اور انڈیکس 122,024 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے مارکیٹ میں اربوں روپے کا سرمایہ شامل ہوا ہے۔