Get Alerts

بھارت کےشہراحمدآباد میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ،110افرادہلاک

 بھارت کےشہراحمدآباد میں مسافر طیارہ گرکرتباہ ،110افرادہلاک

احمد آباد :  بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں آج صبح ایک بڑا فضائی حادثہ پیش آیا، جب ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثے میں 110سے زائد افراد کے ہلاک ہو گئے ہیں ۔

 افسوسناک واقعہ سدار ولبھ بھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب میگھانی نگر کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، یہ طیارہ لندن کے لیے روانہ ہو رہا تھا، تاہم ٹیک آف کے کچھ ہی لمحوں بعد ایئرپورٹ کی حدود سے باہر ایک آبادی پر جا گرا۔ جائے وقوعہ سے دھوئیں کے گہرے بادل اٹھتے دیکھے گئے، اور ایمرجنسی سروسز بشمول فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔

مسافروں کی تعداد سے متعلق مختلف اطلاعات موصول ہو رہی ہیں  ، کچھ رپورٹس میں 133 افراد کے سوار ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دیگر ذرائع میں یہ تعداد 242 بتائی جا رہی ہے۔ بعض اطلاعات میں طیارے میں 290 افراد کی موجودگی کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
تاحال حکام کی جانب سے کسی بھی جانی نقصان یا زخمیوں کی سرکاری تصدیق نہیں کی گئی۔

ایوی ایشن حکام نے حادثے کی فوری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) اور ایئر انڈیا کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ ابتدائی رپورٹس کے مطابق طیارہ ایئرپورٹ کی باڑ سے ٹکرا کر قریبی عمارتوں پر جا گرا، جس کے نتیجے میں زمین پر بھی نقصان ہوا۔

انتظامیہ نے ایئرپورٹ کے اطراف کی تمام سڑکوں کو بند کر دیا ہے اور عام شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیگز: