Get Alerts

تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان

تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان

اسلام آباد: وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے ایک تجویز زیر غور ہے جس کے تحت موجودہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جا سکتا ہے، جس سے تنخواہی ڈھانچے میں مستقل بہتری آنے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے اور مہنگائی کے تناسب سے ریلیف نہ ملنے پر احتجاجی مظاہروں کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

ماہرین کے مطابق تنخواہوں میں کسی بھی اضافے کا حتمی فیصلہ مالی خسارے اور بجٹ میں دستیاب گنجائش کو دیکھ کر کیا جائے گا، جبکہ اس کا اعلان وفاقی بجٹ میں متوقع ہے۔

ٹیگز: