نیویارک :عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمت میں 2.24 فیصد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل 85 ڈالر 74 سینٹ فی بیرل پر آگیا ہے۔
اسی طرح برینٹ آئل کی قیمت بھی 2.37 فیصد کمی کے بعد 88.24 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں طلب اور رسد کے دباؤ کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے