اسلام آباد: پاکستانی فوج نے ایک بار پھر بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا لوہا منوا لیا ہے، جہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی نے برطانیہ میں منعقدہ انٹرنیشنل پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
ذرائع کے مطابق سالانہ مقابلے میں مختلف ممالک کی افواج کی مجموعی طور پر 16 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
فوجی حکام کے مطابق یہ کامیابی پاکستان کی تربیتی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ معیار کا واضح ثبوت ہے۔
مقابلے میں شریک دیگر ٹیموں نے بھی مختلف مراحل میں حصہ لیا، تاہم پاکستان کی ٹیم نے مجموعی کارکردگی میں برتری حاصل کرتے ہوئے پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔