Get Alerts

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی: دو روز تک مسلسل نمایاں کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔

گزشتہ دو کاروباری دنوں کے دوران فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 22 ہزار 347 روپے کم ہوئی تھی، تاہم آج مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور سونے کے نرخ میں 7 ہزار 250 روپے فی تولہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 966 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 525 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس کا نیا نرخ 3 لاکھ 75 ہزار 947 روپے تک پہنچ گیا۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں بہتری دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 72 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 175 ڈالر پر جا پہنچا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 190 روپے مہنگی ہونے کے بعد 7 ہزار 79 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

ٹیگز: