مظفرآباد :مظفرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (JAAC) کے کور کمیٹی رکن شوکت نواز میر کی دکان پر چھاپہ مارا۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران دکان کی تلاشی لی گئی جس میں مبینہ طور پر ریاست مخالف اور اشتعال انگیز مواد برآمد ہوا۔ پولیس نے تمام برآمد شدہ مواد اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے کیس کے محرکات اور پس منظر کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ مکمل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔