Get Alerts

لکی مروت: مسجد میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، دھماکے میں ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی

لکی مروت: مسجد میں خودکش حملے کی کوشش ناکام، دھماکے میں ایک بچی جاں بحق، متعدد زخمی

خیروخیل پکہ، لکی مروت:لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ میں جمعہ کی نماز کے دوران مسجد میں مبینہ خودکش حملے کی کوشش مقامی افراد کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دی گئی۔مقامی ذرائع کے مطابق ایک مشتبہ شخص مسجد کی طرف بڑھ رہا تھا کہ مقامی لوگوں نے اسے روکنے کی کوشش کی اور وہ موقع پر ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد کے پھٹنے سے زور دار دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ سالہ بچی جاں بحق جبکہ بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیاگیا۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

ٹیگز: