Get Alerts

امن معاہدے کا حتمی متن تیار، سبوتاژ کی مہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

 امن معاہدے کا حتمی متن تیار، سبوتاژ کی مہم کامیاب نہیں ہونے دیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

اسلا م آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت امن معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی مہم سے مکمل طور پر باخبر ہے اور منفی پروپیگنڈے اور شور شرابے کو مسترد کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ امن معاہدے کا حتمی اور متفقہ متن تیار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان دونوں فریقین کے ساتھ مل کر معاہدے کے اگلے مراحل کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی انتھک ثالثی کوششیں کامیاب رہی ہیں اور امن معاہدہ طے پا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ امن اب اتنا قریب ہے جتنا ماضی میں کبھی نہیں رہا۔

وزیراعظم نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

ٹیگز: