Get Alerts

ایران میں سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ

ایران میں سوشل میڈیا پر پابندی کا فیصلہ

تہران (ویب ڈیسک) ایران میں بھی سوشل میڈیا پر پابندی کی بحث شروع ہوگئی ہے۔ تُرک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی اٹارنی جنرل جعفر منتظری کا کہنا ہے کہ ملک میں سوشل میڈیا کو بند کیا جا سکتا ہے۔

ایرانی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق تہران میں ایک تقریب سے خطاب کرنے والے منتظری کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ کے جہاں بہت سارے فوائد ہیں وہیں اس کے مضر اثرات بھی بہت زیادہ ہیں۔

اس حوالے سے ہم پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے کہ ہم عوام سے ان کی آزادی مت چھینیں۔ تاہم انہوں نے چین کی مثال دیتےہوئے کہا کہ چین نے جس میں معمولی تعداد میں مسلمان بستے ہیں.

مغربی ثقافت کے اپنے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ ہم کیوں کر ایسا نہیں کر سکتے؟

ٹیگز: