افغانستان، پولیس اہلکاروں نے اپنے آٹھ ساتھیوں کو قتل کر دیا

افغانستان، پولیس اہلکاروں نے اپنے آٹھ ساتھیوں کو قتل کر دیا

کابل: افغانستان کے صوبے زابل میں پولیس اہلکاروں نے زہراور فائرنگ کر کے اپنے ہی آٹھ ساتھوں کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ جنوبی صوبہ زابل کے ترجمان کے مطابق قتل کا یہ واقعہ ضلع نوشر میں پیش آیا جہاں دو پولیس اہلکاروں نے پہلے اپنے ساتھی اہلکاروں کے زہر دیا پھر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تمام اہلکار دم توڑ گئے اورحملہ آور اپنے ہی ساتھیوں کا اسلحہ لے کر فرار ہو گئے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قتل کی اس واردات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں کو ان کے ساتھیوں نے ہلاک کیا، دوسری جانب گورنر زابل بسم اللہ افغان مل کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقا ت کریں گئے اور ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایں گئے۔