سرکاری اشتہارات میں عمران خان اور پرویز خٹک کی تصاویر پر سپریم کورٹ برہم،اشتہارات کی تفصیل طلب

سرکاری اشتہارات میں عمران خان اور پرویز خٹک کی تصاویر پر سپریم کورٹ برہم،اشتہارات کی تفصیل طلب
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اشتہارات میں تصاویر کے بعد سپریم کورٹ نے عمران خان اور پرویز خٹک کی تصاویر پر بھی برہمی کا اظہار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فاٹا اور ایم کیو ایم سینیٹرز نے صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت کا اعلان کردیا

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ میں سرکاری اشتہارات پر سیاسی قائدین کی تصاویر کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی اور چیف جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اشتہار دینا ہے تو اپنی جیب سے دیں جبکہ انہوں نے کے پی حکومت سے جاری کردہ اشتہارات کی تفصیل بھی طلب کرلی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ اور اتحادی جماعتوں نے راجہ ظفر الحق کو چئیرمین سینٹ کا امیدوار نامزد کر دیا ، ذرائع

خیال رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی میٹرک کی ڈیٹ شیٹ اور لیپ ٹاپ کے اشتہارات پر تصاویر کے معاملے پر سپریم کورٹ نے نوٹس لیتے ہوئے شہباز شریف کو 55 لاکھ روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے تھے کہ اشتہارات میں اپنی تصاویر لگانے کا شوق ہے تو اپنی جیب سے اس کا خرچ اٹھایا جائے قوم کا پیسہ نہ لگایا جائے۔