بھارت نے غیر ملکی سیاحوں کے ویزے معطل کر دیے

بھارت نے غیر ملکی سیاحوں کے ویزے معطل کر دیے
کیپشن: بھارت پہنچنے والے تمام بھارتیوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو دہلی: بھارت نے جمعے سے تمام غیرملکی سیاحوں کے ویزے معطل کر دیئے۔ بھارت جانے والے مسافروں کو پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام جان لیوا کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا گیا ہے.

بھارت پہنچنے والے تمام بھارتیوں کو 14 دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا، اطلاق 15 اپریل تک جاری رہے گا۔بھارتی شہریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ انتہائی ضرورت کے علاوہ بیرون ملک سفر نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ 4 دنوں کے دوران بھارت میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد دگنی ہوکر 60 سے زائد ہوگئی ہے۔