امریکی اداکار اور اہلیہ میں کورونا  وائرس کی تشخیص

امریکی اداکار اور اہلیہ میں کورونا  وائرس کی تشخیص

نیویارک :آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔

اداکار نے یہ بات اپنے پرستاروں کو سوشل میڈیا اکاﺅنٹ کے ذریعے بتائی۔امریکی اداکار نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ انہیں اور اہلیہ کو آسٹریلیا میں جسم میں درد ،سردی اور بخار محسوس ہوا۔ جس پر ٹیسٹ کرانے پر ان دونوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد ٹام ہینکس نے اہلیہ سمیت خود کو احتیاطی تدابیر کے تحت محدود کرلیا ہے۔

امریکی اداکار نے مزید لکھا کہ وہ اپنی اور اہلیہ کی صحت سے متعلق پرستاروں کو آگاہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں سے بھی اپنا خیال رکھنے کا کہا۔

63 سالہ ٹام ہینکس دو مرتبہ آسکر ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر ان کے فالوورز اور چاہنے والوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔