Get Alerts

نیب قانون میں ترمیم کا مطلب احتساب پر سمجھوتہ نہیں، فروغ نسیم

نیب قانون میں ترمیم کا مطلب احتساب پر سمجھوتہ نہیں، فروغ نسیم

اسلام آباد :وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کا مطلب احتساب پر سمجھوتہ نہیں، اختیارات کے ناجائز استعمال کو ختم کرنا چاہتے ہیں، پلی بارگین اور رقم کی رضاکارانہ واپسی کو ختم نہیں ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب قانون میں ترمیم کر کے اختیارات کے ناجائز استعمال کو ختم کرنا ہے.

صرف وہی ترمیم کرینگے جو پاکستانی عوام کے حق میں ہو ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اپنے ادوار میں ترمیم نہیں کر سکیں۔