کراچی: پاکستان اور آسٹریلیا کے دوسرے ٹیسٹ سیریز کے دورے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، حسن علی، نعمان علی، شاہین شاہ آفریدی اور ساجد خان شامل ہیں۔
آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کومنز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لابوشین، سٹیو سمتھ، ٹریویس ہیڈ، کرس گرین، ایلکس کیری، مچل سٹارک، پیٹ کومنز، نتھن لیون اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔