Get Alerts

تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس طلب 

تحریک عدم اعتماد، پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس طلب 
سورس: File

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس کل طلب  کرلیا گیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق اجلاس پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ہوگا۔  سابق وزیر اعظم نوازشریف اجلاس میں وڈیو لنک سے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم اپنی حکمت عملی طے کرے گی ۔ مولانا فضل الرحمان حکومتی اتحادیوں اور اپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں سے پی ڈی ایم کو اعتماد میں لیں گے ۔ اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت مخالف حتمی حکمت عملی طے کرے گی۔  اجلاس ن لیگ کے سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا۔