اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 29 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ کیلئے اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایلکس ہیلز، حسن نواز، رحمن اللہ گرباز، صہیب مقصود، کولن منرو، آصف علی، فہیم اشرف، محمد وسیم، حسن علی اور فضل حق فاروقی شامل ہیں۔ 
پشاور زلمی کی قیادت ٹام کوہلر کیڈمور کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد حارث، حسیب اللہ خان، بھانوکا راجاپاکسا، جیمی نیشام، عامر جمال، مجیب الرحمن، خرم شہزاد، سلمان ارشاد اور سفیان مقیم شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں