Get Alerts

واٹس ایپ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے نیا فیچر متعارف کروا دیا

کیلیفورنیا: انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے 13 سال سے کم عمر صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے بچے والدین کی اجازت کے ساتھ ایپ استعمال کر سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق یہ ’پیرنٹ-مینجڈ‘ اکاؤنٹس والدین کی فیڈبیک کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں، تاکہ بچوں کو محفوظ طریقے سے ایپ استعمال کرنے کا موقع مل سکے۔ اس فیچر کے تحت والدین یا سرپرست بچوں کے اکاؤنٹس بنائیں گے اور انہیں اپنے اکاؤنٹس سے منسلک رکھیں گے۔

واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی کم عمر صارفین کو پلیٹ فارم کا حصہ سمجھتے ہوئے کی گئی ہے، حالانکہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا اور فون کے استعمال سے متعلق خطرات کے حوالے سے تحفظات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ٹیگز: