لاہور: پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن سے قبل پہلی کھلاڑی تبدیلی کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس تبدیلی کے تحت ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان دو، دو کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوا۔
پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے آج کھلاڑیوں کی ٹریڈ کی کھڑکی کھولی گئی تھی، جس کے بعد ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے فیصل اکرم اور عرفات منہاس کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے احمد دانیال اور جہانزیب سلطان اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں کھلاڑیوں کو آکشن کے وقت طے شدہ معاوضہ ادا کریں گی۔