تحریک انصاف آج سرگودھا میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

تحریک انصاف آج سرگودھا میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

سرگودھا: پی ٹی آئی نے شاہینوں کے شہر سرگودھا کا رخ کر لیا ہے۔ آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ اسپورٹس اسٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور پنڈال میں ہزاروں کرسیاں لگا دی گئیں۔ جلسے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔

سیکورٹی کے لئے 1400 پولیس اہلکار، 3 ایس پی،8 ڈی ایس پی، 27 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 13 انسپکٹرز فرائض انجام دیں گے۔ ایلیٹ فورس کی 14 گاڑیاں اسٹیڈیم کے اطراف میں گشت کریں گی۔ سپورٹس اسٹیڈیم سے ملحقہ یونیورسٹی آف سرگودھا میں آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیا۔

واضح رہے سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کا اعلان کرنے کے بعد تحریک انصاف نے گو نواز گو مہم میں تیزی لانے کا فیصلہ کیا تھا اس سلسلے میں5 مئی کو نوشہرہ، 7 مئی کو سیالکوٹ میں جلسہ کیا تھا جبکہ 14 مئی کو ایبٹ آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں