ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کا شمار آج کی کامیاب اداکاراوں میں ہوتا ہے اور کترینہ نے ہندی زبان کو نہ سمجھتے ہوئے بھی یہ زبان سیکھی اور پھر اسی زبان میں کامیاب فلمیں دے کر اپنا آپ منوایا ۔یہ تو سب کو ہی معلوم ہے کہ کترینہ کی مادری زبان انگریزی ہے لیکن اس کے باوجود کترینہ ہالی ووڈ میں کام نہیں کرنا چاہتیں ۔ان کے مطابق وہ ہالی ووڈ میں اس لیے کام نہیں کریں گی کہ ان کو بالی ووڈ فلمیں زیادہ اچھی لگتی ہیں اور بالی ووڈ ایسی جگہ ہے جس نے انہیں شہرت دی اور ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کو ہر لمحہ سیکھنے کا موقع دیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووٖڈ اداکارہ کترینہ کیف کا ہالی ووڈ میں انٹری کے حوالے سے کہنا ہے کہ’ وہ ایسی فلموں کا حصہ بنے رہنا چاہتی ہیں جو بہت اچھی ہوں اوربالی ووڈ کی فلمیں اچھی ہوتی ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ بالی ووڈ ایسا پلیٹ فارم ہے جس نے مجھے کامیاب کیرئیر سمیت بہت کچھ دیا۔ اس کے باوجود بھی اگر کوئی ہالی ووڈ کے ایسے پراجیکٹ کی آفر کرتا ہے جو بہترین ہوتو وہ اسے ٖضرورقبول کریں گی۔ ہالی ووڈ میں ان کی انگریزی زبان بھی بہت کام آئے گی جسے وہ اپنی پہلی زبان سمجھتی ہیں۔‘
بالی ووڈ میں فلمیں کرنے کے حوالے سے کترینہ نے کہا کہ بالی ووڈ میں نام بنانا ایک لمبا وقت تھا جہاں وہ کامیاب رہیں اور ان کے پاس مستقبل کے حوالے سے پیش گوئیوں کا وقت ہی نہیں۔
ماضی میں بھی جب کبھی کترینہ سے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی بابت دریافت کیا گیا تو کترینہ کا یہی جواب تھا کہ یہ کسی کوبھی معلوم نہیں ہوتا کہ کب زندگی آپ کوکس راستے پرچلادے جب کہ میں نے زندگی میں کسی بھی چیز کو کبھی بھی نہ نہیں کہا کیونکہ جب کسی چیز کا وقت آجائے تو آپ کوکچھ بھی معلوم نہیں ہوتا اوروہ کام ہوجاتا ہے۔