اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھارتی سفارتکارکی کمرا عدالت میں جج کی فوٹو گرافی کرنے پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم ہوگئے ۔
ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے بھارتی فرسٹ سیکریٹری کوعدالت میں فون کے استعمال سےمتعلق تحریری معافی نامہ جمع کرانےکا حکم دیا۔اس پر عدالت نے کہا کہآپ ایک سینیئر عہدیدار ہیں اور فرسٹ سیکرٹری ہیں آپ ایسا کیسے کرسکتے ہیں،کیا یہاں پر کوئی ڈرامہ چل رہا ہے جو آپ تصاویر بنا رہے ہیں۔
جس کے بعداسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارتی فرسٹ سیکرٹری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دیا اور یہ بھی کہا کہتحریری معافی نامے کے بعد موبائل واپس کرنے یا نہ کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔