موسیقار وجاہت عطرے کو دل کا دورہ، جناح ہسپتال لاہور میں داخل

موسیقار وجاہت عطرے کو دل کا دورہ، جناح ہسپتال لاہور میں داخل

لاہور: لازوال فلمی گیتوں کے موسیقار وجاہت عطرے کا شمار فلم انڈسٹری کے ان چند موسیقاروں میں ہوتا ہے جن کے سپرہٹ نغمات کی تعداد 3000 سے زیادہ ہے۔

موسیقار وجاہت عطرے نے دو سو سے زائد فلموں کی موسیقی ترتیب دی اور انہیں یہ اعزاز بھی حاصل رہا کہ ان کے ترتیب دئیے ہوئے گانے ہر گلوکار نے گائے جن میں ملکہ ترنم نور جہاں کا نام سر فہرست ہے۔

1981 میں عیدالفظر پر ریلیز ہونے والی ان کی فلموں نے سابقہ تمام ریکارڈز کو توڑ دیا جن میں سالا صاحب، شیر خان اور چن وریام کے نام شامل ہیں۔ وجاہت عطرے نے فلم’’محبتاں سچیاں‘‘ کی موسیقی بھی ترتیب دی جسے عوام نے بہت پسند کیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کامیابیوں کے ریکارڈ توڑنے والی ان کی فلم’’عشق خدا‘‘ کے گانوں کوبھی بہت پذیرائی ملی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں