Get Alerts

لائیو شو میں اینکر چینل کی بندش کی خبر سناتے روپڑیں

لائیو شو میں اینکر چینل کی بندش کی خبر سناتے روپڑیں

لاہور:اسرائیلی حکومت نے بغیر وجوہات بتائے 49 سال پرانے معروف چینل ون پر پابندی لگادی جس پر چینل کی میزبان گیولا ایون کو جب یہ خبر اپنے پروگرام میں سنانی پڑی تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور رو پڑیں۔

جاری کردہ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی ان کے سامنے نشریات کی بندش کی خبر آئی تو وہ چونک گئیں اور کہا کہ ہمارے پاس ایک بریکنگ نیوز ہے، پارلیمنٹ سے جاری بیان کے مطابق چینل ون کی نشریات بند کی جا رہی ہیں۔ یہ ہمارا آخری پروگرام ہے۔ خاتون نے بھرائی ہوئی آواز میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ چونکہ یہ ہمارا آخری آن ایئر پروگرام ہے اس لیے باقی سگمنٹ غیر ضروری ہیں۔
گیولا ایون نے کہا کہ آج رات اس چینل سے وابستہ بہت سے افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔ تاہم مجھے امید ہے کہ انھیں جلد باعزت روزگار مل جائے گا اور ہمارے ملک میں پبلک براڈ کاسٹنگ اور مضبوط ہوگی۔