حجاب پہننے پر امریکی بینک کا خاتون کیساتھ بد ترین سلوک

واشنگٹن :امریکی شہر واشنگٹن کے ایک بینک نے حجاب پہننے پر مسلم خاتون کا بل جمع کیلئے صاف انکار کرتے ہوئے اسے نہ صرف بینک سے نکال دیا بلکہ اسے ڈرا دھمکا کر الٹا پولیس کوبلانے کی دھمکی دے ڈالی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمیلا محمد نامی امریکی مسلمان خاتون کے ساتھ پیش آیاجوگاڑی کا بل جمع کرانے بینک میں پہنچی تو خاتون عہدیدار نے امتیازی رویہ اپناتے ہوئے بل جمع کرنے اور کسی بھی قسم کا تعاون کرنے سے قطعی انکار کردیا۔ بینک سپر وائزر چلاچلا کر جمیلا کو سر پر اوڑھے اسکارف کو اتارنے کا حکم دیتی رہی حالانکہ خاتون کے چہرہ بے نقاب تھا اور اس کا چہرہ پوری طرح باآسانی دیکھائی دے رہا تھا اس کے باوجود خاتون افسر اس پر بات مصر ± رہی کہ اپنا اسکارف اتارو۔بینک سپر وائزر نے جمیلا کو تین سیکنڈ میں اسکارف اتارنے کا الٹی میٹم دیا اور مقررہ وقت میں حکم نہ ماننے پر ٹیلیفون اٹھاکر پولیس کو بلانے کی دھمکی دیتی رہیں۔
مسلمان خاتون نے بینک سے زبردستی نکالے جانے کی تمام تفصیلات اور ویڈیو اپنے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کر دی ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر ویڈیو وائر ہونے کے بعد مذکورہ بینک برانچ نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے۔