پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اوراعزاز ،دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی  سر کر لی

پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کا ایک اوراعزاز ،دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی  سر کر لی

اسلام آباد:پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے  ایک اوراعزاز اپنے نام کرلیا،دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی  سر کر لی۔ انہوں نے دنیا کی پانچویں بلند ترین چوٹی مکالو سر کر لی۔ نائلہ  کیانی پاکستان کی تاریخ میں آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیاں سر کرنے والی پہلی خاتون کوہ پیما بن گئیں۔

الپائن کلب آف پاکستان کے سیکرٹری کرار حیدری کے مطابق نائلہ کیانی نے اتوار کی صبح نیپال میں چوٹی سر کرکے تاریخی سنگ میل حاصل کیا۔ پاکستانی کوہ پیما نے آٹھ ہزار میٹر کی گیارہ چوٹیوں کو 3 سال سے کم عرصے میں سر کیا۔
واضح رہے کہ آٹھ ہزارمیٹر کی تمام دس چوٹیاں سب سے تیز رفتاری سے سر کرنے کا پاکستانی ریکارڈ نائلہ کیانی کا ہے۔

مصنف کے بارے میں