Get Alerts

سڑکوں اور پلوں میں تقص تلاش کرنے کیلئے روبوٹ تیار

سڑکوں اور پلوں میں تقص تلاش کرنے کیلئے روبوٹ تیار

نیواڈا: سائنسدانوں نے ایک ایسا انوکھا روبوٹ تیار کر لیا جو تعمیراتی کامیں ساز گار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پلوں اور سڑکوں میں چھوٹے سے چھوٹے نقص کی نشاندہی کر سکتاہے۔

نیواڈا: سائنسدانوں نے ایک ایسا انوکھا روبوٹ تیار کر لیا جو تعمیراتی کامیں ساز گار ثابت ہوسکتا ہے ۔ اس روبوٹ کی خاص بات یہ ہے کہ یہ پلوں اور سڑکوں میں چھوٹے سے چھوٹے نقص کی نشاندہی کر سکتاہے۔
امریکہ کی یونیورسٹی آف نیواڈا میں انجینئروں نے دنیا کا پہلا خودمختار روبوٹ بنایا ہے جو پلوں کا جائزہ لے سکتا ہے اوریہ روبوٹ ٹریفک روانی متاثر کیے بغیر اپنا کام کرتا رہتا ہے۔ لیکن اب بھی لوگوں کے ذریعے پلوں کا سروے کرانا ایک مہنگا عمل ہوتا ہے اور اس کے لیے پلوں سے ٹریفک کی آمدورفت معطل کرناپڑتی ہے مگر اس روبوٹ سے یہ کام بہتر انداز میں انجام دیا جاسکتا ہے۔چار پہیوں والا یہ روبوٹ واٹر پروف ہے اور بیٹری سے چلتا ہے۔ اس میں برقی سینسر اور گراو¿نڈ پینیٹریٹنگ ریڈار بھی موجود ہے جو پل کے اندر شکستہ حصوں اور زنگ آلود اسٹیل اسٹرکچر کا جائزہ لے کرخطرے سے خبردار کرتا ہے۔ روبوٹ کا کمپیوٹر نظام ایک الگورتھم بھی رکھتا ہے جو پل کو مختلف کلر کوڈ میں دکھاتا ہے جس سے پل کے کمزور پہلو اور نقائص ظاہر ہوجاتے ہیں۔
ماہرین نے اسے امریکا کے چار بڑے شہروں کے پلوں پر آزمایا جہاں اس نے اپنی تیزی اور افادیت میں انسانی ماہرین کو مات دیدی۔ اگرچہ یہ پلوں کا جائزہ لینے میں انسان کی طرح وقت صرف کرتا ہے لیکن ڈیٹا کو گھنٹوں کی بجائے منٹوں میں پروسیس کرتا ہے، اب یہ ٹیم اسے مزید تیز بنارہی ہے۔