ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم اور ان کی اہلیہ پر بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی
کیپشن: امیگریشن حکام کی ہدایات کا احترام کرتے ہیں،نجیب رزاق۔۔۔تصویر بشکریہ اے بی سی نیوز

کوالالمپور: کرپشن کے الزامات پر ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیت رزاق کے بیرون ملک سفر کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیار پورٹس کے مطابق ملائیشیا کے امیگریشن ڈیپارٹمنٹ حالیہ انتخابات میں شکست سے دوچار ہونے والے سابق وزیراعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا

میڈیا رپورٹس کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کیے جانے پر نجیب رزاق نے نے کہا کہ کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بیرون ملک چھٹیوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور انہیں آئندہ ہفتے ہی واپس آنا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ پہلے ہی یہ بتاچکے تھے کہ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ انہیں اور اہل خانہ کو بیرون ملک روانگی کی اجازت نہیں دے گا۔ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے کہا کہ وہ امیگریشن حکام کی ہدایات کا احترام کرتے ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ملک میں ہی رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ہمیش ریشمیا نے اداکارہ سونیا کپور سے دوسری شادی کرلی

خیال رہے کہ نجیب رزاق پر اربوں ڈالر لوٹنے اور کرپشن کے الزامات ہیں اور کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والی حکومت کو مختلف مواقع پر عوامی احتجاج کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔عام انتخابات میں سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تاریخی کامیابی حاصل ہوئی جس کے بعد انہوں نے ملائیشیا کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے۔حلف اٹھانے کے بعد مہاتیر محمد نے اعلان کیا کہ وہ ملک سے لوٹے گئے ملین ڈالرز کو واپس لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران جوہری معاہدہ بچانے کیلئے یورپ کی سرتوڑ کوششیں

ایک اور پیشرفت میں حالیہ الیکشن میں شکست کھانے والے رزاق نے پارٹی کی سربراہی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ناقدین کے مطابق حالیہ الیکشن میں ان کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ لاکھوں ڈالر مالیت کا وہ سکینڈل بھی بنا، جو سن دو ہزار پندرہ سے نجیب کے لیے سیاسی مشکلات کا باعث بنا ہوا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں