واٹس ایپ نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے زبردست فیچر متعارف کرا دیا

لاہور: سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ایپ واٹس ایپ نے صارفین کو ایک بڑی جھنجھٹ سے چھٹکارا دینے کا پلان بنا لیا ہے۔ اب صارفین کو ڈیسک ٹاپ کر واٹس ایپ اوپن کرنے کیلئے اب کیو آر کوڈ سکین کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

خیال رہے کہ بیٹا انٹرفیس میں ایکٹو موبائل کی ضرورت ہوتی ہے لیکن اب اسے نئے ٹیسٹ میں ختم کر دیا گیا ہے۔

اب واٹس ایپ صارفین جیسے ہی واٹس ایپ کے نئے ورژن میں لاگ ان ہوتے ہیں، ان کا ایک پیغام کے ذریعے خیر مقدم کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے اس پیغام کے ذریعے صارفین کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب انھیں موبائل فون سے منسلک ہونے کی ضرورت نہیں پیش آئے گی۔

تاہم یہ بات ذہن میں رہے کہ واٹس ایپ صارفین یہ نیا فیچر صرف چار ہی ڈیوائس پر استعمال کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا کی مقبول ایپس فیس بک میسنجر، سگنل، سکائپ، ٹیلی گرام ودیگر میں یہ سہولت پہلے سے ہی دی گئی ہے تاہم واٹس ایپ صارفین اس کا سالوں سے مطالبہ کر رہے تھے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر ابھی تک دنیا کے تمام صارفین کیلئے دستیاب نہیں ہے، حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ فیچر ٹیسٹ کے مراحل میں ہے، اسے جلد ہی صارفین کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔

اس فیچر کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ موبائل فون کی چارجنگ ختم ہونے کی صورت میں اب صارفین اپنے لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر کے ذریعے اپنے دوستوں، رشتہ داروں سے رابطہ رکھ سکیں گے۔