بھارت میں 3لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز، 3 ہزار 879 اموات رپورٹ

بھارت میں 3لاکھ 29 ہزار سے زائد کیسز، 3 ہزار 879 اموات رپورٹ

نئی دہلی : بھارت میں کورونا کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔ چوبیس گھنٹے میں 3لاکھ  29 ہزار  سے زائد نئے کیس سامنے آگئے ۔

تفصیلات کے مطابق بھار ت میں کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی ہے ۔ کورونا وائرس کے مہلک حملوں میں  مزید 3 ہزار 879 افراد دم توڑ گئے ۔عالمی ادارہ صحت  نے کورونا کی بھارتی قسم کو  دنیا کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔ 


بھارت میں کورنا کی صورتحال اتنی سنگین ہوگئی ہے کہ شمشان گھاٹ میں جگہ ختم ہونے پر لاشوں کو گنگا میں بہایا جانے لگا۔بھارتی ریاست بہاراوراترپردیش  کی سرحدکےقریب دریا سےچالیس لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ 
کورونا وائر س کے حملوں کے بعد بگڑتی صورتحال  باعث ریاست تلنگانا میں 10 روزہ  لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اپوزیشن پارٹی کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کورونا سے نمٹنے  میں عدم دلچسپی اور بھارتی پارلیمنٹ کی عمارت کی تعمیرِ نو پر خطیر رقم خرچ کرنے پر نریندر مودی پر شدید تنقید کی ہے ۔ 


دوسری طرف بھارتی ڈاکٹروں نے کورونا سے بچاؤ کے لیے جسم پر گائے کا گوبر مَلنے والے افراد کو خبردار کردیا کہ ا س کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں کہ گائے کا گوبر کورونا کے خلاف مؤثر ثابت ہو سکتا ہے ۔بلکہ یہ دیگر بیماریاں پھیلانے کا سبب بن سکتا ہے۔