Get Alerts

افغان طالبان نے کابل کے قریبی ضلع پر قبضہ کرلیا

افغان طالبان نے کابل کے قریبی ضلع پر قبضہ کرلیا
سورس: file photo

کابل ،افغان طالبان نے دارلحکومت کابل کے مضافاتی  ضلع پرقبضہ کرلیا۔

افغان حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے نرکھ ضلع کے پولیس ہیڈ کوارٹر سے پسپائی اختیار کی۔

دوسری طرف طالبان ترجمان نے بھی تصدیق کی ہے کہ طالبان نے ضلع نرکھ پر گزشتہ روز قبضہ کیاتھا ۔ ترجمان کے مطابق طالبان نے پولیس ہیڈکوارٹراور ایک فوجی بیس پر بھی کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ 

دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ضلع پر قبضہ چھڑانے کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم اب تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔