تمام فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں کی تائید و حمایت سے ہو گا: مریم اورنگزیب

 تمام فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں کی تائید و حمایت سے ہو گا: مریم اورنگزیب

لندن: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے میاں نواز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر وزراء کے وفد کی ملاقات کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ٹیم نے موجودہ معاشی حقائق سے قائد محمد نوازشریف کو آگاہ کیا ۔حتمی فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں کی تائید و حمایت سے کیا جائے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت کو ورثے میں ملنے والے سنگین معاشی، آئینی اور انتظامی بحرانوں پرقائد محمد نوازشریف کوتفصیلی بریفنگ دی گئی ، توانائی کے شعبے میں سابق حکومت کے پیدا کردہ سنگین بحران، لوڈشیڈنگ، تیل اور ایل این جی نہ منگوانے کی تفصیلات بیان کی گئیں ۔اجلاس نے مہنگائی، لوڈشیڈنگ سے عوام کو نجات دلانے اور ریلیف کی فراہمی سے متعلق مختلف سفارشات پر غور کیا جبکہ اجلاس میں اتفاق رائے پایاگیا کہ آئین شکن عناصر کو آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام فیصلوں کا اعلان اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ان کی  تائید و حمایت سے کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں