جن نیب ترامیم سے فائدہ لے کر ضمانت لی انہیں ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت 16 مئی کو ہوگی 

جن نیب ترامیم سے فائدہ لے کر ضمانت لی انہیں ترامیم کے خلاف عمران خان کی درخواست کی سماعت 16 مئی کو ہوگی 
سورس: file

اسلام آباد :  سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کے خلاف عمران خان کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ سماعت 16 مئی کو ہوگی۔ 

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 16 مئی کو سماعت کرے گا۔  جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ بھی بینچ میں شامل ہیں۔ 

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی گزشتہ سماعت 16 مارچ کو ہوئی تھی۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث پیش ہوں گے۔ 

مصنف کے بارے میں