Get Alerts

قصور : کھڈیاں خاص میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ، ہزاروں شہریوں کی شرکت

قصور : کھڈیاں خاص میں شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ، ہزاروں شہریوں کی شرکت

قصور  : بھارت کی  جارحیت کے دوران شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں اور جوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ ضلع قصور کے علاقے کھڈیاں خاص میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یہ روح پرور تقریب کھڈیاں خاص کے ہائی سکول گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جہاں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، وفاقی وزیر مملکت ملک رشید احمد خان اور رکن صوبائی اسمبلی ملک سعید احمد خان سمیت اعلیٰ فوجی، سول اور پولیس افسران بھی موجود تھے۔ نماز جنازہ کے موقع پر پاک افواج اور قوم کے شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، جبکہ ملک کی سلامتی، امن اور استحکام کے لیے بھی اجتماعی دعائیں کی گئیں۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اس موقع پر کہا کہ  "پاکستانی قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی نہیں بھولے گی۔ یہ بہادر سپاہی ہماری پہچان اور فخر ہیں جو ملک کی بقا کے لیے جانیں قربان کرتے ہیں۔" شرکاء نے شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی قربانی کو سلام پیش کیا اور کہا کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

ٹیگز: