Get Alerts

جنگ بندی: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

 جنگ بندی: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

اسلام آباد / نئی دہلی :  پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد دونوں ممالک کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر اہم رابطہ ہوا ہے۔ اس رابطے میں لائن آف کنٹرول سمیت مختلف سرحدی محاذوں پر کشیدگی کم کرنے اور سیز فائر برقرار رکھنے کے امور پر گفتگو کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے ڈی جی ایم او میجر جنرل کاشف عبداللہ اور بھارت کی طرف سے لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائے نے بات چیت میں حصہ لیا۔ دونوں افسران کے درمیان پہلے بھی 10 مئی کی سہ پہر رابطہ ہو چکا ہے، جس میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا گیا تھا۔

مذاکرات کے دوران دونوں افواج نے زمینی، فضائی اور بحری سطح پر ہر قسم کی فائرنگ اور کارروائیاں روکنے پر اصولی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ کشیدگی کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مداخلت کرتے ہوئے پاک بھارت جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد دونوں ممالک نے تیسرے ملک کی ثالثی کے تحت بات چیت پر آمادگی ظاہر کی، تاکہ دیرپا امن کی راہ ہموار ہو سکے۔

ٹیگز: