نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ وہ 14 سال سے وائٹ جرسی پہن کر کرکٹ کھیل رہے تھے اور اب ٹیسٹ کرکٹ سے رٹائرمنٹ کا وقت آ گیا ہے۔ کوہلی کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینا ان کے لیے آسان فیصلہ نہیں تھا، لیکن انہیں محسوس ہوا کہ یہ وقت درست ہے۔
ویرات کوہلی کے مداح اور کرکٹ کے چاہنے والے ان کی شاندار کرکٹ کیریئر پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں، جبکہ کچھ مداح افسردگی کا بھی اظہار کر رہے ہیں کہ کرکٹ میں ان کا مزید کھیلنا اب ممکن نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 123 میچز کھیلے، جن میں 9230 رنز بنائے، جن میں 30 سنچریاں اور 31 ففٹیز شامل ہیں۔ ان کی اس شاندار کارکردگی نے انہیں عالمی کرکٹ میں ایک منفرد مقام دیا۔