عرب اتحاد نے جہاز رانی کے بین الاقوامی روٹ پر حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

عرب اتحاد نے جہاز رانی کے بین الاقوامی روٹ پر حوثیوں کا حملہ ناکام بنا دیا

صنعاء:عرب اتحاد نے یمن کے بین الاقوامی پانیوں میں جہاز رانی کے بین الاقوامی راستوں پر حوثی باغیوں کے حملے کی سازش ناکام بنا دی ۔غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی صالح المالکی نے ایک بیان میں کہا ہے۔ 

حوثی عناصر یمن کے جزیرے بواضی کے نزدیک جہاز رانی کے بین الاقوامی روٹس پر مال بردار بحری جہازوں کو متشدد کارروائیوں میں نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔

لیکن انھیں پہلے ہی جا لیا گیا ہے اور ان کی اس سازش کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ حوثی چھوٹے بموں ، کھلونا کشتیوں اور بارودی سرنگوں کے ذریعے مال بردار جہازوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور انھوں نے غوطہ خوروں کے ذریعے سمندر کی تہ میں بارودی سرنگیں بچھانا تھی ۔