Get Alerts

پاکستان نے اجازت عالمی عدالت کے دباو پر دی، بھارتی میڈیا

پاکستان نے اجازت عالمی عدالت کے دباو پر دی، بھارتی میڈیا

اسلام آباد:پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی بیوی کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملاقات کی اجازت دی تو بھارتی میڈیا کوپاکستان مخالف پراپیگنڈے کرنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے گزشتہ دنوں کلبھوشن کی بیوی کو ملاقات کی دعوت دی تھی ۔

بھارتی میڈیا نے پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے یہ اجازت عالمی عدالت انصاف کے دباو پر دی۔حالانکہ بھارت کا دعویٰ قونصلر رسائی کا تھا نہ کہ بیوی سے ملاقات کا پاکستان ابھی بھی جاسوس اور دہشت گرد کو قونصلر رسائی نہ دینے کے موقف پر قائم ہے لیکن بھارتی میڈیا پاکستانی دعوت کو متنازع بنانے میں مصروف ہے۔

ٹیگز: