آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح، عزیز و اقارب کی شرکت

 آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح، عزیز و اقارب کی شرکت
کیپشن: علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے آرمی چیف کے صاحبزادے کا نکاح پڑھایا۔۔۔۔۔فوٹو/بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور: آرمی چیف جنر ل قمر جاوید کے بیٹے سعد صدیق باجوہ کے ماہ نور صابر کے ساتھ نکاح کی تقریب گزشتہ رات لاہور کے گریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد ہوئی۔ آرمی چیف کے بیٹے کا نکاح معروف کاروباری شخصیت صابر حمید کی بیٹی کے ساتھ ہوا۔

نکاح سکالر علامہ ثاقب رضا مصطفائی نے پڑھایا۔ تقریب میں دولہے اور دولہن کے قریبی دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی ۔

شادی کی تقریب میں آرمی چیف نے محفل میلاد کا انعقاد کیا جس میں نعت خوانی کی گئی۔محفل میں معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔