Get Alerts

سعودی عرب کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

سعودی عرب کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
کیپشن: فائل فوٹو

قیام پاکستان سے آج تک پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ،سعودی سفیر

سعودی عرب نے  پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔ سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کا کہنا ہے کہ سعودی  عرب اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں ۔ پاکستان بننے سے لے کر آج تک سعودی عرب پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ 

سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اسلام آباد میں سعودی ریلیف سینٹر میں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم کے موقع پر خطاب کررہے تھے  ۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی حکومت اور سعودی عوام کےلئے  انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز  سندھ کے 50 ہزار سیلاب متاثرین  میں امداد تقسیم کررہا ہے ۔

سعودی سفیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے استحکام اور عوام کی سلامتی وترقی کے لئے دعاگو ہے ۔ اس موقع پر این ڈی ایم اے کے رکن محمد ادریس کا کہنا تھا کہ سعودی  عرب نے ہر قدرتی آفت کے دوران پاکستان کی مدد کی اور عوام کا ساتھ دیا ۔ 

سعودی عرب کی طرف سے شاہ سلمان انسانی امدادی مرکز کی جانب سے امدادی سامان این ڈی ایم کے سپر د کردیا گیا ۔ 

ا