Get Alerts

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے

Coronavirus, Pakistan, PTI government, NCOC, WHO

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے ، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 584 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 391 مریضوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 38 ہزار 524 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 1.01 فیصد رہی ۔ ایک ہزار 158 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ ، 78 ہزار 693 ہو گئی ۔